پاکستان پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن کی نامزدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ متحدہ اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہ ہو اور ایک ہی متفقہ امیدوار لایا جائے: فضل الرحمٰن

 
0
332

اسلام آباد،اگست 28(ٹی این ایس): صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کو منانے کی کوششیں شروع کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کی قیادت کےساتھ ملاقات کروں گا،توقع رکھتے ہیں پیپلزپارٹی اورزرداری صاحب اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں گے،کوشش کرینگے اپوزیشن کی طرف سے صدرمملکت کیلئے دوامیدوارنہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں اپوزیشن کی طرف سے صدرکے انتخاب کے لیے متفقہ امیدوارہو،اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے صدارتی امیدوار نامزد کیا، اعتزازاحسن بڑے بھائی کی طرح ہیں،ان سے اعتماد کا رشتہ ہے،انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن پر پاکستان مسلم لیگ ن کواعتراض ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، تاکہ متحدہ اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہ ہو اور ایک ہی متفقہ امیدوار لایا جائے امید کرتا ہوں کہ آصف زرادری میری حمایت کا اعلان کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپیپلز پارٹی کے امیدواراعتزاز احسن کےنام پر اعتراض تھا،  میں آصف زرداری سےاسی سلسلے میں ملاقات بھی کروں گا، اگراپوزیشن کامتفقہ امیدوارہوا تو جیت ہماری ہی ہے، ایم ایم اے نےاجازت دی ہے اتحادی جماعتوں کی پیشکش کو قبول کرلوں،کوشش ہوگی اپوزیشن کاایک امیدوار ہو، پیپلزپارٹی کےووٹ نہ کرنے پرعمران خان 4 ووٹوں سے وزیر اعظم بن گئے، کوشش ہوگی پیپلزپارٹی کواعتماد میں لیں، میرےامیدواربننےکےبعدپیپلزپارٹی کواپنےفیصلےپرنظرثانی کرنی چاہیے،میں زرداری صاحب کے پاس سو فیصد کامیابی کی امید لے کر جاؤں گا۔