مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کا ایک خاص ماضی ہے ، وسیع تر مفاد کے ایجنڈے میں دوبارہ اکٹھی ہونگی: پلوشہ خان

 
0
1852

لاہور ،اگست 28(ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کا ایک خاص ماضی ہے ، دونوں جماعتیں وسیع تر مفاد کے ایجنڈے میں دوبارہ اکٹھی ہونگی ۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں پلوشہ خان نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں صدارتی معاملے پر اتفاق نہیں ہوا تو کسی معاملے پر اتفاق نہیں ہوگا یہ غلط بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خود ان کو اتفاق رائے کی طرف دھکیلے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کا ایک خاص ماضی ہے ۔پارلیمنٹ کی سیاست اور عوام کے اندر کی سیاست مختلف ہے ۔ دونوں جماعتیں وسیع تر مفاد کے ایجنڈے میں دوبارہ اکٹھی ہونگی ۔