قصور،قاتل عمران کی گرفتاری پر شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے

 
0
277

قصور جنوری 24(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں سیریل قاتل عمران کی گرفتاری اوراعتراف جرم کرنے کے بعدمساجداور گھروں میں اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔اوراللہ تعالیٰ سے دعائیں کی گئیں کہ قصورشہرمیں امن رہے ‘لوگ اپنے اپنے کام کاج میں اطمینان سے مصروف رہیں اور تعلیمی اداروں کے بچے اوربچیاں خوف و ہراس کے بغیر اپنی تعلیم کو
جاری رکھیں۔