پاکستان ہر فورم پر بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف

 
0
339

ڈیووس جنوری 24(ٹی این ایس)وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، پاکستان ہر فورم پر بھارتی پروپیگنڈے کا جواب ضرور دے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرڈیوس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی دباﺅ سے متعلق سوال کا بھرپور جواب دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق ہے امریکا کا دباﺅ نہ 1998میں ایٹمی دھماکے کرتے وقت قبول کیا اور نہ اب کریں گے،پاکستان نے اپنی ایٹمی پالیسی امریکا سے پوچھ کر نہیں بنانی اور نہ ہی ہمیں ان سے پوچھ کر ترمیم کرنی ہے۔انہوں نے بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جس فورم پر موقع ملتا ہے پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ ہم ہر فورم پر بھارت کو جواب ضرور دیتے ہیں۔ملک کی سیاسی صورتحال پر خواجہ آصف نے کہا کہ جن جماعتوں کو 2018انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے،وہ گومگو کی صورتحال پیدا کررہی ہیں لیکن ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔