ملزم میری بیٹی کو یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا وہ اس کے والدین سے ملوانے جارہا ہے ٗ والد امین 

 
0
263

قصور جنوری 24(ٹی این ایس)قصور کی سات سالہ زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ ملزم ان کی بیٹی کو یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا کہ وہ اسے اس کے والدین سے ملوانے لے جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں زینب کے والد نے کہا کہ ملزم عمران کو جب معلوم ہوا کہ زینب کے والدین ملک میں نہیں ہیں تو اس نے اس گھناؤنے فعل کو انجام دینے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھایا۔امین انصاری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو یہ نصیحت کررکھی ہے کہ وہ کسی اجنبی شخص کے ساتھ باہر نہ جائیں۔زینب کے والد نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ٗقانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور فارنزک لیب کی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور والدین کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا شکار نہ ہوں۔