ڈان لیکس سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست مسترد

 
0
542

اسلام آباد جنوری 26(ٹی این ایس)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈان لیکس اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق پرنسپل افسرراو تحسین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہے اور وہ رولز 212 کے تحت درخواست دائر نہیں کرسکتاجبکہ درخواست گزار کیخلاف کوئی محکمانہ کارروائی بھی نہیں کی گئی لہٰذا عدالت درخواست مسترد کرتی ہے۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت میں اپنے خلاف کارروائی پر ڈان لیکس رپورٹ منظرِعام پر لانے کی استدعا کی تھی۔