اس وقت پاکستان کا ہر شہری بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے نیب کی طرف دیکھ رہاہے،نیب کے کام میں تبدیلی اور احتساب اب ہوتا ہوا نظر آئے گا،چیرمین نیب

 
0
1619

اسلام آباد اکتوبر 24(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔اس وقت پاکستان کا ہر شہری بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے نیب کی طرف دیکھ رہاہے۔نیب قانون کے مطابق قوم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوئی کسر آٹھا نہ رکھے گا۔نیب کے کام میں تبدیلی اور احتساب اب ہوتا ہوا نظر آئے گا۔پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔اس کے وسائل اور خزانے کا قانون کے مطابق استعمال انتہائی ضروری ہے۔نیب کا بجٹ اب قانون اور قاعدے کے اندر رہتے ہوئے استعمال کیا جائے گا ۔


انٹرنل آڈٹ ہو چکا ہے جبکہ 2015-2016 کا ایکسٹرنل آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ ہم نے گذشتہ سالوں میں بجٹ کا بے جا استعمال تو نہیں کیا۔اور اس کے ذمہ دار اشخاص کا تعین کیا جائے گا ۔نیب ہیڈ کوارٹر کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے 500ملین روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ بلڈنگ تقریباََ 1870ملین روپ میں مکمل ہوئی جس کی انکوائری کرائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار جناب جسٹس جاوید اقبال چیرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹر ز میں ہیڈ کوارٹرز ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی گاڑیوں کا بے جا استعمال اور دفتری اوکات کے بعد سرکاری خرچ پر کھانوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب میں بائیومیٹرک سسٹم لگایا جائے گا تاکہ افسران اہکاروں کی حاضری یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کی ہمارا ہر قدم انصاف اور قانون کی بالادستی کی طرف بڑھنا چاہیے۔کوئی بھی شخص عقل کل نہیں ہے میں اسی لیے مشاورت پر یقین رکھتا ہوں اور مشاورت کے بعد جس نتیجہ پر پہنچتاہوں اس کی کامیابی کے لیے اللہ تعالی سے مدد مانگتا ہوں ۔کیونکہ اللہ تعالی خلوص اور نیک نیت سے کیئے گئے کاموں میں ہمیشہ برکت ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے نیب کے تمام افسران/اہلکاروں کے ہر وقت کھلے ہیں میں نیب افسران/اہلکاروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور قانون کے مطابق دیانت داری،ایمانداری،میرٹ،شفافیت،اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔جہاں تک نیب کے افسران/اہلکاروں کے مسائل کاتعلق ہے تو میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ نیب میں ہر کام قانون کے مطابق ہو گا۔بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔