پشاور ٗسربند کے علاقے اچینی بالا میں دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق ٗ پانچ زخمی 

 
0
473

پشاور جنوری 26(ٹی این ایس) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے سربند کے علاقے اچینی بالا میں دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے سربند کے نواحی گاؤں اچینی بالا میں حاجی ایوب اور خان سید گروپ کے مابین ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حاجی ایوب اور خان سید گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اور کافی بار ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوچکی تھی تاہم دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں حاجی ایوب اور ان کا بیٹا جبکہ 2 دیگر افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے افراد علاقہ غیر کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمی اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچادیا گیا ہے زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔