پشاور ستمبر 5(ٹی این ایس)پشاور میں فائرنگ کرکے اے این پی کے رہنما ابرارخلیل اور ان کے بھانجے کو قتل کردیا گیانجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تہکال کے علاقہ میں پیش آیا جب اے این پی رہنما ابرار خلیل اپنے بھانجے کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ابرار خلیل اور ان کا بھانجا جاں بحق ہو گیا۔واضح رہے کہ ابرار خلیل عام انتخابات میں پی کے 74 سے اے این پی کے امیدوارتھے۔