کابل کی ملٹری اکیڈمی پر حملہ ‘دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ،مقامی حکام

 
0
376

کابل جنوری 29(ٹی این ایس): افغانستان کے دارلحکومت کابل میں واقع ملٹری اکیڈمی پرمسلح افراد نے حملہ کردیا ہے ‘اکیڈمی کی عمارت سے دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق کا بل میں واقع مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو آج صبح نشانہ بنایا گیا ہے۔حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے حملہ ہوا ہے‘ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے‘حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسزکے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ جاری ہے-افغان حکام کے مطابق ابھی حملے میں ہلاکتوں ‘نقصان اور حملہ آوروں کے بتانے ممکن نہیں -تاہم ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انہیں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی غیرمصدقہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور اکیڈمی کے اندر لوگ یرغمال بنے ہوئے ہیں-