راؤانوار کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت سے تعاون کررہے ہیں: وزیرِ داخلہ

 
0
381

اسلام آباد، جنوری 31 (ٹی این ایس):وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایس ایس پی راؤانوار کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت سے تعاون کررہے ہیں، پہلے بھی راؤ انوار کو ایف آئی نے فرار ہونے سے روکا ۔بدھ کو وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایس ایس پی راؤانوار کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت سے تعاون کررہے ہیں، متعلقہ ادارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پہلے بھی ایف آئی نے راؤ انوار کو فرار ہونے سے روکا کوئی بھی قانون سے بھاگ نہیں سکتا۔