مریم نواز پنڈی سے الیکشن لڑنے کا شوق پورا کر لے، ملک میں شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتے دیکھ رہاہوں

 
0
335

چوہدری نثار نے فیصلہ کرنے میں بڑی تاخیرکردی، وقت گزرگیا، انھیں پہلے ہی پارٹی سے اپنی وابستگی سے متعلق فیصلہ کر لینا چاہیے تھا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا ویڈیو بیان

اسلام آباد، جنوری 31 (ٹی این ایس):عوامی مسلم لیگ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز پنڈی سے الیکشن لڑنے کا شوق پورا کر لے ملک میں شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتے دیکھ رہاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنڈکس آپریشن کے بعد پہلے ویڈیو بیان میں کیا ۔. ان کا کہنا تھا کہ میں بیماری میں نیک تمنائوں کا اظہارکرنے والوں کا ممنون ہوں، سن رہا ہوں کہ مریم نواز پنڈی سے الیکشن لڑیں گی، ن لیگ شوق پورا کرلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے روایتی انداز میں حکومت پر لفظوں کی گولا باری کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہا ہوں، ان کا کیریر ختم ہوگیا ہی.انھوں نے چوہدری نثار اور پرویز رشید کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے کسی کے کہنے پر چوہدری نثار کے خلاف بیانات دیے، ورنہ وہ تو خود اپنی گلی میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کرسکتی.

چوہدری نثار نے فیصلہ کرنے میں بڑی تاخیرکردی، وقت گزرگیا، انھیں پہلے ہی پارٹی سے اپنی وابستگی سے متعلق فیصلہ کر لینا چاہیے تھا.