چیرمین نیب کی طرف سےکراچی سیف سٹی پراجیکٹ میں سیپرا کے قوانین کی خلاف ورزی اوراس کی انسٹالیشن میں رکاوٹ ڈالنے پر نوٹس ، نیب کراچی سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

 
0
438

اسلام آباد، جنوری 31 (ٹی این ایس): چیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ میں سیپرا کے قوانین کی خلاف ورزی اوراس کی انسٹالیشن میں رکاوٹ ڈالنے پر نوٹس لے لیا اور نیب کراچی سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چیرمین نیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمرے لگانے کے منصوبے میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی، یہ منصوبہ قانونی تقاضوں کے مطابق،مکمل شفاف اورمیرٹ پرہوناچاہیے۔
جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اس حوالے سے نیب کراچی سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
خیال رہے کہ نیب کراچی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ میں منصوبے میں سیپراقوانین کی خلاف وزری کی شکایت ملی تھی جس کی جانچ پڑتال کے بعد وہ درست نکلی ،ادارے نے سیپراکوبارہاخطوط لکھے گئے مگرجواب نہیں دیا گیا۔