ْاگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں سے زیادہ نقصان دہ اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے، چینی تحقیق

 
0
32441
اسلام آباد فروری 1(ٹی این ایس) اگر بتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں سے زیادہ نقصان دہ اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ چین میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں کے مقابلہ میں زیادہ دیر کے بعد ہوا میںتحلیل ہوتا ہے اور دھویں میں ٹاکسنز کی موجودگی انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے کینسر کے خدشات درپیش آ سکتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق اگربتی کا دھواں انسان کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دھواں پھیپھڑوں میں جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگربتی میں تیز خوشبو کے لئے مصنوعی خوشبویات شامل کی جاتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔