عدلیہ مخالف تقریر، مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو 1ماہ قید ، 50ہزار روپے جرمانہ سزا ، 5 سال کیلئے نااہل بھی قرار

 
0
1089
اسلام آباد فروری 1(ٹی این ایس) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کوتوہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے عدلیہ مخالف تقریر کرنے پر 1ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ نہال ہاشمی 5سال کیلئے نااہل بھی قرار دے دیئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ نہال ہاشمی کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔عدالت نے 24جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کراچی میں تقریر کے دوران عدلیہ مخالف الفاظ استعمال کئے تھے۔ جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا اور نہال ہاشمی نے عدلیہ سے معافی مانگ لی تھی۔