پی ٹی آئی کی ریلی میں ساؤنڈ سسٹم سے نوازشریف کا ترانہ، نواز شریف تو وقت کی آواز ہیں اور یہ آواز تو گونجے گی: مریم نواز کا تبصرہ

 
0
456

 لاہور، جنوری 31 (ٹی این ایس):  مردان میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں ساؤنڈ سسٹم سے نوازشریف کا ترانہ گونج اٹھا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی۔

مردان میں تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا جس میں ساؤنڈ سسٹم سے اچانک نواز شریف کا ترانہ چلنا شروع ہو گیا۔

نواز شریف کا ترانہ چلنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی اور پھر جب لوگوں کو غلطی کا احساس ہوا تو ترانے کو بند کرا دیا گیا۔

اس پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف تو وقت کی آواز ہیں اور یہ آواز تو گونجے گی۔