یورپی یونین میں بے روزگاری کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی

 
0
536

برسلز ،فروری01(ٹی این ایس): یورپی یونین میں شامل ممالک میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ 9 برسوں کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔یورپی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں بے روزگار افراد کی شرح 8 فیصد پر آگئی، جو جنوری 2009 کے بعد سے کم ترین ہے۔اس ڈیٹا کے مطابق جرمنی اس کمی میں سرفہرست ہے، جہاں بے روزگار افراد کی شرح صرف 3اعشاریہ 6 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد ہالینڈ ہے، جہاں یہ شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔یورو زون میں بے روزگاری کے حوالے سے بدترین سال 2013ءتھا، جب یورو کرنسی استعمال کرنے والے 19 ممالک میں بے روز گاری کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔