ٹیلیگرام پر پابندی،ایران میں احتجاجی پیغامات کے لیے کرنسی نوٹوں کا استعمال

 
0
626

تہران مئی 1(ٹی این ایس)ایران میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعض صارفین کرنسی نوٹوں پر نعرے لکھ کر احتجاجی پیغامات پھیلا رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک صارف نے لکھا کہ کرنسی نوٹ ہمارا وہ میسنجر ہے جسے سینسر نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے ایسا ایران میں پیغامات بھیجنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ ٹیلی گرام کو مکمل طور پر بند کرنے کی خبروں پر کہا ۔دیگر پیغامات میں کہا گیا کہ ہمارا دشمن یہیں ہے، وہ کہتے ہیں کہ وہ امریکہ ہے،زیادہ تر پوسٹیں نامعلوم اکاؤنٹس سے کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ویسے تو ایران میں ٹوئٹر پر سرکاری طور پر پابندی ہے تاہم ایران کے رہبر اعلیٰ، صدر اور دیگر حکام ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں۔ عام عوام پراکسی سروسز کے ذریعے ٹوئٹر استعمال کر سکتے ہیں۔ایران میں 40 ملین افراد ٹیلی گرام ایپ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین اور حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ایپ کا استعمال ختم کر دیں۔