لندن اگست14(ٹی این ایس)برطانوی پارلیمنٹ کے باہرحفاظتی رکاوٹ سے کارٹکراگئی،کار ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے باہرحفاظتی رکاوٹ سے کارٹکراگئی،پولیس نے کارسوار کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق کار ٹکرانے سے کئی افراد زخمی ہوگئے،پارلیمنٹ اسکوائراوروکٹوریہ ٹاورگارڈن کے گردسڑکوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔