دعاکرتی ہوں ہمارا ملک پرامن، خوشحال اور آباد رہے، ملالہ یوسف زئی

 
0
811

لندن اگست14(ٹی این ایس) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دعاکرتی ہوں ہمارا ملک پرامن، خوشحال اور آباد رہے۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا جشن آزادی مبارک پاکستان، دعا کرتی ہوں ہمارا ملک پرامن، خوشحال اور آباد رہے۔دعا کرتی ہوں کہ ہمارا ملک پرامن، خوشحال اور آباد رہے۔

 

یاد رہے ملک بھر میں اکہتر واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، یوم جشن آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔