سعودی آرامکو اور فرانسیسی فرموں کے درمیان 10ارب ڈالرز مالیت کے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط

 
0
330

ریاض،10اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو اور فرانسیسی فرموں کے درمیان 10 ارب ڈالرز مالیت کے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط کردیئے گئے،عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین الناصر نے بتائی ۔انہوں نے کہاکہ فرانس اور سعودی عرب کے درمیان یہ سمجھوتے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سرکاری دورے کے موقع پر طے پائے۔سعودی ولی عہد نے قبل ازیں امریکا کے شہر ہوسٹن میں ہفتے کے روز سعودی آرامکو کے ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا تھا۔ان کے اس دورے کا مقصد امریکا میں سعودی عرب کی اس بڑی تیل کمپنی کے ریسرچ ایجنڈا کا جائزہ لینا تھا۔انھیں اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے آرامکو کے تحقیق کے میدانوں اور گلوبل ٹیکنالوجی نیٹ ورک کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔انھیں آرامکو کے تحقیق کے مرکزی موضوعات اور اس انتہائی موثر کار انجن ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا ۔