جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا

 
0
372

واشنگٹن،10اپریل(ٹی این ایس):شمالی کوریا نے امریکا کو پہلی بار مطلع کیا ہے کہ شمالی کوریائی سربراہ کم جونگ اْن، امریکی صدر سے ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے بات چیت پر تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا کہ امریکی اور شمالی کوریائی حکام کے درمیان مخفی روابط کے دوران شمالی کوریا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سربراہی ملاقات کے دوران جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ گو ابھی دونوں ممالک کے روابط ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم اس میں اقوام متحدہ کے مشن کے ذریعے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیاں اب تک کے رابطوں میں شامل ہو چکی ہیں۔