بھارتی حکومت نے بیوروکریسی میں ملازمت کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے

 
0
332

نئی دہلی 12جون(ٹی این ایس)بھارتی حکومت نے بیوروکریسی میں ملازمت کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے، سیکریٹری سطح کے اہم عہدوں کے لیے عوام اور پرائیوٹ سیکٹر سے درخواستیں مانگ لیں، کانٹریکٹ کی مدت تین سال ہوگی۔بھارتی حکومت کو دس عہدوں کیلئے بہترین، قابل اور اہل امیدواروں مطلوب ہیں ، جن محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی ان میں ریونیو، فنانشل سروسز، اکنامک افیئرز، ایگریکلچر، کاپریشن اینڈ فارمرز، ویلفیئر، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے، فاریسٹ اینڈ کلائمٹ چینج، نیو اور ری نیوایبل انرجی، سول ایوی ایشن اور کامرس شامل ہیں۔