بھارت کی طرف سے آئے روزلائن آف کنٹرول کے باسیوں پربلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے‘وزیر برقیات

 
0
1683

کوٹلی/کھوئیرٹہ فروری 1( ٹی این ایس) آزادکشمیرکے وزیربرقیات،قانون وپارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوں پرگولہ باری بندکرے کشمیری نڈراورجرات مندہیں وہ مقابلہ کرناجانتے ہیں بھارت کی طرف سے آئے روزلائن آف کنٹرول کے باسیوں پربلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے بھارت اگریہ سوچ رہاہے کہ وہ سویلین آبادی کونشانہ بناکرکشمیریوں کوڈراسکتاہے تویہ اس کی خام خیالی ہے بھارت کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتاکشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ،جرات اوردلیری کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کے نہتے شہریوں پرہیوی مشینوں سے گولہ باری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے عالمی برادری بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں پرکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کانوٹس لے ۔لائن آف کنٹرول پربسنے والے کشمیریوں کی ہمت اورجرات کوسلام پیش کرتاہوں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہیدوزخمی ہونے والوں کاہرطرح سے خیال رکھاجائے گا۔ہم امن پسندلوگ ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیں لیکن بھارت یادرکھے کہ اگراس نے ہم سے جنگ کرنے کی کوشش کی توپھردنیاکے نقشے سے بھارت کانام ونشان بھی مٹ جائے گاپاک فوج دنیاکی بہترین فوج اوراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالامال فوج ہے پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کوہتھیلی پررکھ کرملکی سرحدوں کی حفاظت کی ہے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کاافواج پاکستان منہ توڑجواب دے کردشمن کے ناپاک عزائم کوخاک ملارہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کھوئیرٹہ سیکٹرپرکنٹرول لائن پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزکھوئیرٹہ سیکٹرکی سویلین آبادی پربھارت کی طرف سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی اورانسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزی ہے بھارت جنوبی ایشیاء میں پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بہترین پوزیشن اوراپنی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانے کے لیے ہواس باختہ ہوکرلائن آف کنٹرول کے نہتے اورمعصوم شہریوں پرفائرنگ کررہاہے انہوں نے کہاکہ بھارت آئے روزلائن آف کنٹرول پرآبادسویلین آبادی کونشانہ بناکرانسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کامرتکب ہورہاہے بھارت کی یہ سوچ کہ وہ گولہ باری کرکے سویلین آبادی کووہاں سے نکلنے پرمجبورکردے گایاانہیں ڈرادھمکالے گاتویہ محض اس کی خام خیالی ہے کشمیری نڈر، جرات مندقوم ہیں اوروہ بھارت کی مکارانہ چالانوں کوسمجھتے ہیں کشمیری اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان مال سب کچھ قربان کررہے ہیں کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیری دفاعی حصارہیں اور بھارت کوناکوں چنے چبواناجانتے ہیں بھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہیں اور اسے پاکستان کے ساتھ کی جانے والی ماضی کی جنگوں سے سبق سیکھناچاہیے پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے اوراپنے وطن کادفاع کرناجانتی ہے پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے دفاع کی خاطرجانوں کے نذرانے پیش کئے پاک فوج کے شہداء نے وطن عزیزکے دفاع کی خاطراپنی جانوں کے نذرانے دے کرملکی سرحدوں کی حفاظت کی اوردشمن کے ناپاک قدموں سے اپنے وطن عزیزکی پاک دھرتی کوناپاک نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کاہرممکن خیال رکھاجائے گاان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔