تمام ن لیگی عہدیداران،کارکنان پانچ فروری کومظفرآبادیونیورسٹی گراؤنڈمیں بھرپورشرکت کریں گے

 
0
6246

کوٹلی فروری 1( ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما،ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ کی زیرصدارت مظفرآبادجلسہ میں بھرپورشرکت کے حوالہ سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،چیئرمین اعظم مغل،سردارمعروف طفیل،شبیرشہزاد،فیصل حسن،عثمان ملک،غلام جرال،تجمل جرال، فریادجلالی، محمدناصر،مرزابشارت،سرمدملک،چوہدری وحید،نوشادملک،عبدالرشیدمغل کے علاوہ دیگرنے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اجلاس میں5فروری یوم یکجہتی کشمیرمظفرآبادمیں ہونے والاجلسہ میں بھرپورشرکت کویقینی بنایاگیااوراس حوالہ سے لائحہ عمل مرتب کیاگیا۔ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرقائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کی مظفرآبادآمداس بات کاثبوت ہے کہ انہیں کشمیریوں سے بے پناہ محبت ہے اوروہ آزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنانے کے حوالے سے بھی پرعز م ہیںآزادخطہ کے عوام میاں محمدنوازشریف کاوالہانہ استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہیں اورمظفرآبادآمدپران کاتاریخ سازاورفقیدالمثال استقبال کریں گے انہوں نے کہاکہ تمام ن لیگی عہدیداران،کارکنان پانچ فروری کومظفرآبادیونیورسٹی گراؤنڈمیں بھرپورشرکت کریں گے کوٹلی سے ہزاروں کی تعدادمیں ن لیگی شیروں کے قافلے مظفرآبادپہنچ کرثابت کریں گے کہ وہ قائدپاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ نمبرایک کی پسماندگی کودورکرکے دم لونگاحلقہ نمبرایک کوٹلی کے لیے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اورانشاء اللہ تعالیٰ بہت جلدحلقہ ایک کوٹلی کے لیے میگاپراجیکٹس لے کرآؤنگاوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق کروڑوں روپے کے منصوبے پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیں جوکوٹلی کانقشہ بدل کررکھ دیں گے اورضلع کوٹلی باقی اضلاع کے لیے ایک مثالی اوررول ماڈل ضلع ہوگا وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں تعمیروترقی کاسفرجاری و ساری رہے گاآج آزادخطہ کے اندرمیرٹ پرروزگارکی فراہمی،بلاتخصیص ترقیاتی کام جاری ہیں۔