وزیراعظم کے ہاتھوں ڈیجی اسکلز پروگرام کا افتتاح  

 
0
375

اسلام آباد، فروری 01 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیجی اسکلز پروگرام کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں براڈ بینڈ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیجی اسکل پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں ہورہی ہیں، ملک کے ہر کونے میں براڈ بینڈ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، ڈیجی اسکلز پروگرام کے اجرا پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ کی سہولت جلد ملک بھر میں میسر ہو گی۔ ڈیجی اسکلز پروگرام کا ملکی ترقی میں بڑا حصہ ہو گا۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان روزگار میں خود کفیل ہوںگے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ڈیجی اسکلز سے دنیا میں انقلابی تبدیلیاں آ رہی ہیں، ہمیں خود کو دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہو گا۔