صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس12فروری کو طلب کرلیا

 
0
348

اسلام آباد، فروری 01 (ٹی این ایس): صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس12فروری بروز پیر کو طلب کرلیا۔ جمعرات کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل54کی شق 1کے تحت اپنے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس 12فروری بروز پیر کی شام 5بجے طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔