سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم ،سپریم کورٹ کا شاہ رخ جتوئی کی دوبارہ گرفتاری کا حکم

 
0
355

شاہ زیب قتل کیس، دہشت گردی دفعات سے متعلق اپیل پر فیصلہ 2 ماہ میں کیا جائے ،ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
اسلام آباد ، فروری 02 (ٹی این ایس):
سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ جتوئی ، سراج تالپور اور سجاد تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیاہے ۔

جمعرات کو عدالت نے سول سوسائٹی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے اور شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ کو بھیجنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں جبکہ شاہ زیب قتل کیس، دہشت گردی دفعات سے متعلق اپیل پر فیصلہ 2 ماہ میں کیا جائے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کانیا بینچ اپیل پرسماعت کرکے 2 ماہ میں فیصلہ کرے۔