لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک سے ملحقہ پبلک ٹرانسپورٹ کے سات روٹس بند کرنے کی تیاری کر لی گئی 

 
0
358

لاہور ، فروری 02 (ٹی این ایس): لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک سے ملحقہ پبلک ٹرانسپورٹ کے سات روٹس بند کرنے کی تیاری کرلی گئی، ایل ٹی سی کے دو روٹس بی ٹو اور بی فور کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، 31بسیں بند ہونے سے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے سے پہلے ہی اِسے کامیاب بنانے کی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اورنج لائن ٹرین کے ٹریک سے ملحقہ پبلک ٹرانسپورٹ کے سات روٹس کو ہی بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ یہ حربہ میٹرو بس سروس منصوبے کی کامیابی کے لیے بنایا گیا تھا جسے اب اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے پھر آزمایا جا رہا ہے۔ ایل ٹی سی کے دوروٹس، بی ٹو اور بی فور کو تو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ روٹ نمبر 102،103،104،105اور 107پر چلنے والی 31بسوں کو بند کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس سے تقریباً 28 ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔ ایل ٹی سی حکام کے مطابق اِس حوالے سے حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔