اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کس منہ سے عوام کا سامنا کرینگے؟ ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والے ان لوگوں کو بازعور عوام پہچان چکے ،شہبازشریف

 
0
276

دھرنا گروپ کو قیمتی وقت ضائع کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا حساب دینا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور، فروری 02 (ٹی این ایس):
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کی اپنے صوبے میں کارکردگی قوم کے سامنے ہے ۔خیبرپختونخوا میں ان لوگوں نے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے وقت ضائع کیاہے ،اب اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ باشعور عوام دروغ گوئی اور بہتان تراشی کرنیوالوں کے عزائم پہچان چکے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے دھرنوں، لاک ڈاؤن اور احتجاج کرکے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ دروغ گوئی کرنے والے جان لیں کہ جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ کو قیمتی وقت ضائع کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا حساب دینا ہوگااورباشعور عوام ایسے شکست خوردہ عناصر کو عام انتخابات میں ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں کیونکہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں اورترقیاتی منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوں اور ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ دور آمریت میں پنجاب کے سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پر کرپشن کے قبرستان بنائے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ان کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کو مسائل سے نکالنے کی بجائے اپنی لوٹ مار اورکرپشن کی وجہ سے ان کے مسائل میں اضافہ کیا ،اسی لئے قوم کو اندھیروں اور مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو عوام کی ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں،ہم عوامی خدمت کا بے لوث سفر جاری رکھیں گے۔