لندن کی مسجد پر حملے میں ملوث ملزم اوسبورن قاتل ثابت ہو گیا

 
0
572

لندن فروری2(ٹی این ایس)جون 2017 میں شمالی لندن کے علاقے فنزبری میں ایک مسجد کے باہر نمازیوں پر وین چڑھا دینے والے ملزم کو عدالت نے باقاعدہ طور پر قاتل قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزم ڈیرن اوسبورن کے خلاف یہ فیصلہ لندن کی وْولچ کراؤن کورٹ نے سنایا۔ اس حملے میں ایک مسلمان ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم اوسبورن انتہائی دائیں بازو کے نظریات سے متاثر ہے اور مسلمانوں سے نفرت بھی کرتا ہے۔ اس کا تعلق ویلز کے دارالحکومت کارڈف سے ہے اور اْس نے اعتراف جرم سے انکار کر دیا تھا۔ ہے۔ مجرم کے مطابق اس حملے کے وقت وین کو ڈیو نامی ایک دوسرا شخص چلا رہا تھا۔