نیو نازی اسکینڈل، آسٹرین سیاست دان اْوڈو لانڈ باؤر مستعفی ہونے پر مجبور

 
0
458

ویانا فروری2(ٹی این ایس)آسٹریا کی انتہائی دائیں بازو کی فریڈم پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار اْوڈو لانڈ باؤر نے اپنی سیاسی جماعت کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ تمام عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ فریڈم پارٹی موجودہ چانسلر سباستیان کْرس کی مخلوط حکومت میں شامل چھوٹی جماعت ہے۔ گزشتہ اتوار کو ہوئے علاقائی انتخابات میں لانڈو باؤر زیریں آسٹریا نامی صوبے کی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ قبل ازیں آسٹرین صدر الیگزانڈر فان ڈیئر بالن نے بھی لانڈ باؤر کو پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی، جو تب انہوں نے مسترد کر دی تھی۔