فلوریڈامیں فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے طلبہ کی اسلحہ مخالف ریلی

 
0
597

فلوریڈا فروری 18(ٹی این ایس)امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے طلبہ نے اسلحے کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متاثرہ اسکول کے طلبہ،ان کے والدین اور اساتذہ نے ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ رائفل ایسوسی ایشن سے فنڈز لینے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئے۔ریلی کے دوران شرکاء نے صدرٹرمپ کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے رابطوں پرشرم کروکے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں بدھ کے روز نکولس کروز نے ہائی اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز امریکی ایف بی ا?ئی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں مگر وہ بروقت اقدام کرنے میں ناکام رہے۔