پورے پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے ‘دانیال عزیز

 
0
252

شکرگڑھ فروری 18(ٹی این ایس)وفاقی وزیر نجکاری کمشن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے این اے120کے بعد چکوال اور پھر لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں مسلم لیگ ن کی محبت زندہ ہے ،عوام نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے ،مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آئیندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،شکرگڑھ میں پورے پاکستان کی تاریخ میں جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے پہلے کبھی نہ ہوئے سڑکوں کے جال دیہات میں بجلی اور دیگر کاموں سے عوام ہمارے اور زیادہ قریب ہو چکے ہیں ،علاقہ میں بھی پیار محبت امن کی سیاست کو فروغ دیا،حلقہ بندیاں جیسی بھی ہوں م،خالفین کو عبرتناک شکست دیکر کامیابی سمیٹیں گے،دانیال عزیز نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں آپ نے ایسا انتخاب کرناہے جس سے آپ کو بعد میں پچھتاوا نہ ہو آپکا منتخب نمائیندہ سماج دشمن عناصر نہ ہو جو آپکی نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر نہ لگائے اداروں ،
افسران کا غلط استعمال نہ کرے جائیدادیں ،بینک بیلنس بنانے والا نہ ہو ،ان خیالات کا اظہار دانیال عزیز نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی134 چوہدری محمد ضرار وائس چئیرمین ضلع کونسل نارووال کی طرف سے موضع عیسی میں منعقد کئے گئے ہزاروں افراد کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسہ میں سید نوید یاسین شاہ ،چوہدری لطیف گمٹالہ ،رانا جاوید ،رانا کاشف ضرار اور دیگر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،چوہدری محمد ضرارامیدوار صوبائی اسمبلی134نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ میں صاف ستھری سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور عوام کے مسائل بھی حل کرو ا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے انکے علاقہ میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں ہم انکے بے حد مشکور ہیں اور ہمارے جو درپیش مسائل ہیں دانیال عزیز انہیں حل کروائیں قبل ازیں معزز مہمانوں کو بہت بڑے جلوس گھوڑیوں کے رقص میں پنڈال میں لایا گیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے نوجوانوں نے مسلم لیگ ن دانیال عزیز زندہ باد ، چوہدری محمد ضرار زندہ باد کے نعرے لگائے آخر میں شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گے ،اور لوگوں نے دانیال عزیز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا