ابھی تیونس میں انقلاب کا سفر مکمل نہیں ہوا ہے،فرانسیسی صدر

 
0
439

تیونس سٹی فروری2(ٹی این ایس)فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے کہاہے کہ ابھی تیونس میں انقلاب کا سفر مکمل نہیں ہوا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے تیونس کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تیونس میں انقلاب کا سفر مکمل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے آمریت سے جمہوریت کی جانب منتقل ہوتے مسلمان افریقی ملک کے لیے ہر قسم کی امداد کا وعدہ بھی کیا ۔ فرانسیسی صدر گزشتہ روز دور روزہ دورے پر پہنچے ۔ وہ ایسے وقت پر تیونس کا دورہ کر رہے ہیں جب گزشتہ ماہ کے دوران حکومت کو پرتشدد مظاہروں کا سامنا رہا تھا۔ تیونس سن 2010 اور 2011 کی عرب اسپرنگ کی ابتداء کا ملک قرار دیا جاتا ہے۔ تیونس کو اس وقت معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا ہے۔