ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی

 
0
688

لاہور فروری 2( ٹی این ایس) ویسٹ انڈیز کے مارچ میں دورہ پاکستان میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن (ویپا) نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسی کے اعتراض پر گذشتہ سال نومبر میں ویسٹ انڈیزٹیم پاکستان نہیں آئی تھی۔رواں برس مارچ میں دورہ پاکستان پر آمادگی ویپا کے اجلاس میں ظاہر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو 29، 31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں میچ کھیلنے ہیں۔