سعودی ولی عہد کی ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے داعش مخالف اتحاد سے ملاقات

 
0
504

ملاقات کے دوران خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے سے متعلق کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا
ریاض05جولائی(ٹی این ایس)داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برٹ مغریک نے گذشتہ شب سعودی ولی عہد، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے سے متعلق کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر امریکا میں مملکت کے سفیر خالد بن سلمان، جنرل انٹیلیجنس کے سربراہ، سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی آفیئرز کریسٹوفر ھینزل اور متعدد دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔