اریٹیریا کے ساتھ سرحدی تنازعے کو حل کیا جائے، جبوتی حکومت کی درخواست

 
0
325

جس طرح اریٹیریا اور ایتھوپیا نے عالمی فیصلے کو تسلیم کیاویسا ہی ہم چاہتے ہیں،اقوام متحدہ سے اپیل
جبوتی سٹی جولائی 20(ٹی این ایس)قرنِ افریقہ کے ملک جبوتی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے درخواست کی ہے کہ وہ اریٹیریا کے ساتھ پائے جانے والے سرحدی تنازعے کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جبوتی نے اپنے سرحدی تنازعے کو اْسی انداز میں حل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس طرح اریٹیریا اور ایتھوپیا نے اقوام متحدہ کے سرحدی کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کر کے کیا ہے۔

ایتھوپیا نے اریٹیریا کے ساتھ تقریباً بیس برسوں بعد اپنے سرحدی معاملات کو رفع دفع کیا ہے۔ جبوتی حکومت کی جانب سے ایک خط عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کو پیش کر دیا گیا ہے۔