پوج ڈیمونٹ کاتالونیا کے علامتی صدر رہیں گے، مقید کاتالان رہنما

 
0
463

میڈرڈ فروری2(ٹی این ایس)ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے مقید سابق صدر اوریول خونقیراس نے کہاہے کہ ایک بااختیار ایگزیکٹو کی موجودگی میں بھی کارلیس پوج ڈیمونٹ کاتالونیا کے علامتی صدر رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خونقیراس کا بیان ایک نیوز ویب سائٹ ڈیا ریو سکسٹین پر جاری کیا گیا، پوج ڈیمونٹ اس وقت بیلجیم میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اکیس دسمبر میں علیحدگی پسندوں کو برتری حاصل ہونے پر واپسی کا عندیہ دیا تھا لیکن وہ ابھی تک ممکنہ گرفتاری کے باعث لوٹے نہیں ہیں۔ کاتالونیا کی نئی اسمبلی میں بھی علیحدگی پسندوں کو برتری حاصل ہے۔ نئے اسپیکر نے سابق صدر پوج ڈیمونٹ کو ایک مرتبہ پھر صدر بنانے کا اعلان کیا تھا۔