جرمنی میں تین شامی افراد پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد

 
0
793

برلن فروری2(ٹی این ایس)جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں پر ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنیت رکھنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفتر استغاثہ کے مطابق یہ تینوں دیگر جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے شام میں ایک انتہا پسند گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پانچ سال قبل جنگی کارروائیوں میں بھی شرکت کی تھی۔ ان تینوں کے نام احمد کے، سلطان کے اور مصطفیٰ کے بتائے گئے ہیں۔ ایسا شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ تینوں النصرہ فرنٹ کی جانب سے لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کے ناموں کا آخری حصہ نجی کوائف کے جرمن قوانین کے تحت عام نہیں کیا گیا۔