روس میں جھڑپ کے دوران داعش کاایک مشتبہ جنگجوہلاک

 
0
327

ماسکو فروری2(ٹی این ایس)روسی سکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر جہادی تنظیم داعش سے وابستہ ایک مشتبہ جنگجو کو ہلاک کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ سکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی کے اہلکاروں نے یہ کارروائی ماسکو سے 250 کلو میٹر دور نِڑنی نووگورود نامی شہر میں کی۔ خفیہ ادارے کے مطابق اِس مشتبہ شخص نے اٹھارہ مارچ کے دن ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ عوامی جائزوں کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن اس الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ بھی صدارت کے منصب پر فائز ہو جائیں گے۔