شام میں مسلح جنگجوؤں کا حملہ،ایک امریکی سمیت دوغیرملکی فوجی ہلاک

 
0
316

واشنگٹن، مارچ 31(ٹی این ایس):امریکی حکام نے شامی شہر منبج میں ایک امریکی سمیت دوا فرادکی ہلاکت کی تصدیق کر دی،حملے میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والے دوسرے غیر ملکی کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے ایک بیان میں کہاکہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا، جب اس شمالی شہر میں ایک دھماکا ہوا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر امریکی عسکری اتحاد میں شامل دو اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دوسرے غیر ملکی کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔