دوما چھوڑنے کیلئے روس سے کوئی ڈیل نہیں کی،ہماری پوزیشن اب بھی مضبوط ہے ، جیش الاسلام 

 
0
461

دمشق، مارچ 31(ٹی این ایس):دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں موجود آخری باغی گروہ نے ایسی رپورٹوں کو مسترد کیا ہے کہ اس نے دوما کا قصبہ چھوڑنے کے حوالے سے روس سے کوئی معاہدہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل روسی فوج نے کہا تھا کہ باغی گروپ جیش الاسلام نے دوما چھوڑنے کے لیے ڈیل طے کر لی ہے۔ گروپ کے ترجمان حمزہ برق دار نے ایک پیغام میں کہا کہ اْن کی پوزیشن اب بھی واضح اور مضبوط ہے۔ دوما کے قصبے کو چاروں طرف سے شامی افواج نے گھیر رکھا ہے اور قصبے میں ہزاروں شہری محصور ہیں۔