بھارتی ریلوے میں ایک لاکھ دس ہزار نوکریوں کے لیے اڑھائی کروڑ درخواستیں 

 
0
391

نئی دہلی، مارچ 31(ٹی این ایس):بھارتی ریلوے میں ایک لاکھ دس ہزار نوکریوں کے لیے اڑھائی کروڑ درخواستیں موصول ہوگئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈین ریلوے نے ایک ماہ قبل انجن ڈرائیور، ریلوے پروٹیکشن فورس، ریلوے اسپیشل پروٹیکشن فورس، کارپینٹر اور ریلوے ٹریک انسپکٹر کی خالی پوسٹوں کو پْر کرنے کے لیے اشتہارات شائع کرائے ۔ حکومت نے پہلے نوے ہزار پوسٹوں کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں لیکن گزشتہ روز ان میں مزید بیس ہزار کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ دس ہزار ہوگئی ہے۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیاکہ ریلوے میں نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ دس ہزار ملازمتیں۔ دنیا میں سب سے بڑی بھرتی مہم میں سے ایک یہ مہم اب اور بڑی ہو گئی۔