تصدیق نہیں کرسکتے اعصابی گیس روس میں تیارہوئی، برطانوی لیب

 
0
334

ماسکو/لندن،04اپریل(ٹی این ایس):لندن میں روسی جاسوس پر اعصابی گیس حملے کی تحقیقات کرنے والے برطانوی فوجی لیب نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ یہ اعصابی گیس روس میں تیار کی گئی تھی ۔لیبارٹری کے چیف ایگزیکٹو گیری ایکٹن ہیڈ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایجنٹ پر حملے میں جو مواد استعمال کیا گیا تھا، اس کی تصدیق تو ہوگئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے اسے کہاں تیار کیا گیا تھا۔۔؟دوسری جانب کیمیائی ہتھیاروں پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کا اجلاس بھی نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہورہا ہے جس میں ایجنٹ پر گیس حملے کے حوالے سے برطانوی الزامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔اس میٹنگ کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امید ظاہر کی ادارہ روسی موقف کو جاننے کے لیے ہمارے نمائندے سے بھی ملاقات کرے گا ۔ واضح رہے سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور اْن کی 33 سالہ بیٹی کو اعصابی گیس کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔