یمن میں انسانی امداد کا منصوبہ، سعودی عرب کا 50 کروڑ ڈالر کا عطیہ

 
0
392

ریاض،04اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب نے یمن میں انسانی بنیادوں پر امدادی منصوبے کی فنڈنگ کے لیے 50 کروڑ ڈالر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی تقریبا اتنی ہی رقم کا اعلان کیا ہے۔علاوہ ازیں کویت نے 25 کروڑ جب کہ یورپی یونین نے 10.7 کروڑ یورو دینے کا اعلان کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے لیے عطیات کے اعلان کے سلسلے میں جنیوا میں منعقد کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے بتایا کہ سعودی عرب اور امارات نے رواں سال انسانی امداد کے منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 93 کروڑ ڈالر پیش کیے ہیں۔علاوہ ازیں کویت نے 25 کروڑ جب کہ یورپی یونین نے 10.7 کروڑ یورو دینے کا اعلان کیا۔گوتیریس نے واضح کیا کہ یمن کا بحران حل کرنے کا موقع ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی ایلچی یمن کے حل کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی ضروریات کی فنڈنگ کے لیے 3 ارب ڈالر کے عطیات کا مطالبہ کیا ہے۔