سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا

 
0
868

ممبئی اگست13(ٹی این ایس) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے جس کا ٹائٹل ‘انشاء اللہ بتایا گیا ہے۔سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلو میاں کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا جب کہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال ہی میں 11 سال بعد سلمان خان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔واضح رہے سلمان خان اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘ہم دل دے چکے صنم ، ‘خاموشی اور سانوریہ ‘میں کے ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون بھی سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں کام کر چکی ہیں تاہم ایسا ہیلی بار ہے کہ سلمان خان اور دپیکا پڈوکون پہلی بار بالی ووڈ جوڑی کے طور پر نظر آئیں گے۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی تاہم اس بار ہدایت کار نے مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔