اسرائیل استبدادی کاروائیاں بند کرے، دو ریاستی حل اسکے بھی مفادات میں ہے۔اردگان، عباس

 
0
375

انقرہ، اگست 29 (ٹی این ایس) ترکی اور فلسطین نے اسرئیل کے استبدادی اقدامات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسلہ کا دو حل ریاستی قیام میں ہی مضمر ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدراتی سوشل کمپلیکس میں فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نےکہا ہے کہ دو حکومتی حل صرف فلسطین کے ہی نہیں اسرائیل کے بھی مفاد میں ہے لہذا اسرائیل کو استبدادی طرز عمل ختم کرکے امن عمل کو موقع دینا چاہئے۔

طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ سے متعلق کشیدگی کے آغاز سے ہی ترکی ہر موقع پر اپنے ردعمل کو ظاہر کر رہا ہے اور وہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ملاقات میں ترکی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی کے مشیر خاقان فیدان اور صدارتی دفتر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان ابراہیم قالن  بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد طیب اردگان اور محمود عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں محمود عباس  صدر بھی مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے واضح اور دو ٹوک طرز عمل کا مظاہرہ کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔صدر عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام غزہ میں ایک حکومت کے قیام کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔