اقوام متحدہ نے روہنگیائی مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ انھیں واپس نہ دھکیلے

 
0
440

اقوام متحدہ ، اگست  29(ٹی این ایس)اقوام متحدہ نے روہنگیائی مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ اسکے ہاں ہجرت کرنے والے روہنگیوںکو واپس دھکیل کر انھیں خطرات سے دوچار  نہ کرے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں شورش کے باعث بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو خطرناک حالات کا سامنا ہے۔اس نےاس صورتحال پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حفظان صحت کی ناکارہ سہولیات کے باعث روہنگی مہاجرین بیمار ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری طرف بنگلہ دیش حکومت انہیں میانمار میں شورش کے باوجود واپس روانہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے روہنگیا افراد جو تشدد کے باعث بنگلہ دیش نقل مکانی کر رہے ہیں، انہیں اپنے ہاں رہنے دے  کیونکہ واپسی کی صورت میں انکی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔