خودکش حملے اسلامی اصولوں کے منافی ہیں، تین ملکوں کے علماء کا فتویٰ

 
0
293

پاکستان،افغانستان اورانڈونیشیا کے جید علمائے کرام کی کانفرنس،عسکریت پسندوں کودین کی جانب راغب کرنے پرزور
جکارتہ 12(ٹی این ایس)تین مسلمان ملکوں کے جید علماء نے خودکش حملوں کو بنیادی اسلامی ضوابط کے خلاف قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کانفرنس میں شریک ستر علماء کا تعلق افغانستان، پاکستان اور انڈونیشیا سے تھا۔ انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے شہر بوگور میں ہونے والی علماء کی اس خصوصی نشست کا افتتاح ملکی صدر جوکو ودودو نے کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمان معاشروں میں علمائے دین کے کردار کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ اس کانفرنس کا ایک بڑا مقصد افغانستان میں سخت عقیدے کے عسکریت پسندوں کو دین کے ذریعے امن کی جانب راغب کرنا بھی خیال کیا گیا ہے۔